۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
ماموستا خدایی

حوہ / ایران کے شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: آج صیہونی اپنے آپ کو مقاومتی محور کے خلاف جنگ میں پھنسا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ بلا شبہ غاصبانہ جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست یقینی ہے، اس لیے اسلامی ممالک کو اس بات پر یقین رکھتے ہوئے غزہ، فلسطین اور لبنان کی مدد کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے شہر بانہ کے اہلسنت امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدائی نے کہا: مقاومتی محور کے ساتھ جنگ میں صیہونیوں کو اندرونی طور پر بھی تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس لئے آج صہیونی اور مغربی دنیا مسلمانوں کے خلاف ایک وسیع نفسیاتی حملے کر رہی ہے جس سے سب مسلمانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

شہر بانہ کے امام جمعہ نے مزید کہا: صیہونی دشمن نے جنگی اور فوجی جرائم کے ساتھ ساتھ عالم اسلام بالخصوص جمہوریہ اسلامی کے خلاف ایک وسیع میڈیا اور نفسیاتی محاذ کھول رکھا ہے جو ان دنوں ہم مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ تمام میدانوں میں صہیونی ظالموں کو شکستِ فاش ہو گی۔

مولوی خدائی نے کہا: یاد رکھیں کہ جب بھی صیہونی دشمن یہ دیکھے گا کہ اسلامی ممالک غزہ، لبنان اور فلسطین کے عوام سے لاتعلق ہیں تو بلاشبہ وہ میدان اپنے لیے خالی پائیں گے اور واضح ہے کہ یہی چیز آج ان مقامات پر مسلمانوں کی نسل کشی کا میدان تشکیل دے رہی ہے۔

اس اہلسنت عالم دین نے کہا: آج صیہونی اپنے آپ کو مقاومتی محور کے مقابلہ میں شکست و ریخت کی جنگ میں دیکھ رہے ہیں، لہٰذا اسلامی ممالک کو بھی چاہئے کہ وہ جلد از جلد غزہ، فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کی پکار کا مثبت جواب دیں۔

مولوی عبدالرحمن خدائی نے کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ عالم اسلام کی بصیرت اقوامِ عالم کو بیدار کرنے کا باعث بنے گی اور بہت جلد یہ ظالم اور انسانیت کی دشمن صہیونی ریاست صفحۂ ہستی سے غائب ہو جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .